ممبئی: کرن جوہر کے چیٹ شو ’’کافی وِد کرن‘‘ میں کھلے عام رنبیر کپور سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد عالیہ صفائی پیش کرتی پھر رہی ہیں۔اپنی آنے والی فلم ’’ٹوسٹیٹس‘‘ کی تشہیر کے دوران جب ان سے پوچھا گیا تو وہ بولیں کہ کہاں میری عمر اور کہاں رنبیر کی۔ میں تو ان سے بہت چھوٹی ہوں۔ وہ تو میں نے بس ایک پرستار کے طور پر آہیں بھرتے ہوئے بول دیا تھا۔ انھوں نے کہا:مجھے رنبیر پسند ہیں، لیکن ان سے میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کرن کے شو پر مستی مذاق ہوتا رہتا ہے اور اسی لیے آرٹسٹ پھنس جاتے ہیں۔ میں بھی کرن کے شو کا شکار ہو گئی۔