غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ایک اور صحافی شہید ہو گيا۔ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بین الاقوامی تعاون کی وزیر نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے نامہ نگاروں اور صحافیوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی ساری حدیں پار کردی ہیں اور اب تک غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابل افسوس بات تو یہ ہے کہ صحافیوں کے قتل عام پر بھی عالمی برادری خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔