: دا ونٹر سولجر‘ نے نمائش کے پہلے ہی اختتامِ ہفتہ نو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔یہ کامک بکس بنانے والی کمپنی مارول کی 2011 میں بنائی جانے والی سپر ہیرو ایکشن فلم ’کیپٹن امریکہ‘ کا سیکوئل ہے۔اس فلم میں کرس ایونز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر ہٹ فلم ’نوح‘ کو ہٹا کر باکس
آفس پر پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔ ’نوح‘ پیغمبر حضرت نوح کی زندگی پر مبنی ہے اور اس میں نامور اداکار رسل کرو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
کیپٹن امریکہ نے 2011 میں پیش کی جانے والی فلم فاسٹ فائیو کا ریکارڈ توڑا ہے جس نے نمائش کے پہلے اختتامِ ہفتہ آٹھ کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔تیسرے نمبر پر سائنس فکشن تھرلر فلم ’ڈائیورجنٹ‘ ہے۔ اس فلم میں شیلین وڈی اور کیٹ ونسلٹ اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور اس نے 21 مارچ کو ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما لیے ہیں۔فلم ’نوح‘ میں جدید ترین سپیشل ایفیکٹس کی مدد سے طوفانِ نوح اور کشتیِ نوح کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ تاہم کئی مذہبی حلقوں کی جانب سے اس فلم پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا اور انڈونیشیا بھی ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے اس فلم کی نمائش پر پابندی لگائی ہے۔قطر، بحرین اور عرب امارات نے بھی اپنے ملکوں میں اس فلم پر پابندی لگائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک پیغمبر کو دکھایا گیا ہے جو اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔