غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کر کے معمر خاتون کو حراست میں لے لیا۔ گھر سے کیڑے مکوڑے، کوڑا، چوہے اور سڑی ہوئی انسانی لاش برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھر سے جس شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اسے آخری مرتبہ 2018ء میں زندہ دیکھا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی مرتبہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اس گھر کی خراب حالت کی شکایت کی گئی تھی اور اب یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد آس پاس کے رہائشیوں میں خوف پایا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شکایات کے باوجود دیر سے ایکشن لینے پر علاقہ مکینوں نے حکام پر ناراضگی اور غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔