نئی دہلی۔ 9 اپریل (یو این آئی) چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار آشوتوش نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی کیکنوینر اروند کیجریوال پرحملہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کی ہدایت پر کیا گیا ۔آشوتوش نے آج کہا کہ اروند کیجریوال پر حملے کی سازش کے پیچھے مودی اور بی جے پی
کا ہاتھ ہے۔خیال رہے کہ سلطانپوری میں کل ایک روڈ شو کے دوران ایک شخص نے اروند کیجریوال کو تھپڑ مار دیا تھا۔