لکھنؤمقامی بلدیاتی اداروں کو رقم میں کمی کی وجہ سے اب نہ توپریشان ہوناپڑے گا اور نہ ہی ان کے ترقیاتی کام رکیں گے کیوں کہ آج تمام ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ دوفیصد اسٹامپ فیس وقت پر ان کو مہیاکرائیں تاکہ ان کو ترقیاتی کاموں میں دشواری نہ پیش آئے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹوں کو ارسال مکتوب میں کہاگیا ہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔مکتوب میں کہاگیا ہے کہ وقت سے انتظامات نہیں ہوپارہے ہیں جس سے مقامی بلدیاتی اداروں کو ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔