لکھنؤ : لکھنؤ یونیورسٹی کے 11 طلباء کی کیمپس پلیسمنٹ ہواہے۔ ٹریننگ کے دوران منتخب ہونے والوں کو 25 ہزار روپئے ماہانہ تنخواہ ملے گی۔ وائس چانسلر نے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد دی ہے۔
لکھنؤ یونیورسٹی کے پلیسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر مدھریما لال نے بتایا کہ ایک مشہور کمپنی میں تقرری کے لئے ایک ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ایم بی اے کے مختلف اسٹریمز کے طلبا نے اس کے لیے درخواستیں دی تھیں۔
کمپنی نے متعدد مراحل کے عمل کے بعد 11 طلباء کا انتخاب کیا ہے۔ اس میں مندرا سریواستو، ریتکا گپتا، ایم بی اے ایچ آر کی انجلی پاٹھک، ایم بی اے مارکیٹنگ کے اتکرش اگروال، ہمانشو گپتا، ویبھو سنگھ، ایم بی اے فائنانس کے راجر گپتا، پشپندرا وشوکرما، میانک دھر دویدی، اسنیہا ورما اور ایم بی اے کے ارپت سنگھ شامل ہیں۔
منتخب افراد کو پہلے مینجمنٹ ٹرینی کے عہدے پر رکھا جائے گا۔ تربیت کے دوران انہیں 25 ہزارروپئے ماہانہ دیے جائیں گے۔ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد تنخواہ میں اضافہ ہوگا۔