لکھنؤ: بارہویں امام حضرت محمد مہدی کے یوم ولادت کے موقع پر انجمن ظہور امامت کی جانب سے گومتی ندی کے مہدی گھاٹ پر بجرا سجایا گیا۔ بجرے کو رنگ برنگے خوشبودار پھولوں کے ساتھ برقی قمقموں کے ذریعہ سجایاگیا تھا۔
بجرے پر مولانا حسن ظہیر نے امام زمانہ کی سلامتی کی نیاز پیش کی جس کے بعد عقیدت مندوں نے زیارت کر کے نذر میں شرکت کی۔ بجرے پر ہوئی محفل میں شعرا نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر عقیدت مندوں نے گومتی ندی میں عریضے ڈال کر امام کی خدمت میں اپنی حاجتیں پیش کیں۔