نئی دہلی ۔بی سی سی آئی نے آج سپریم کورٹ کے سامنے اپیل دائر کرکے بورڈ چیئرمین این شری نواسن اور ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بیان والے ٹیپوں کاپی مانگی ہے ۔ شری نواسن اور دھونی کے بیان والے آئی پی ایل اسپاٹ اور میچ فکسنگ کے الزامات کی جانچ کر رہی مکل مدگل کمیٹی نے ریکارڈ کئے تھے ۔ یہ اپیل جسٹس اے پٹنائک کی قیادت والی پیٹھ کے سامنے دائر کی گئی ہے جس نے اس معاملے کی سماعت 11 اپریل کو طے کی ہے ۔ بی سی سی آئی نے ساتھ ہی آئی پی ایل کے چیف آپریشن افسر سندررمن کے بیان کی کاپی بھی طلب کی ہے ۔ یہ اپیل بی سی سی آئی کی طرف سے پیش سینیارٹی وکیل سی ایس سندرنے دی ۔ وکیل نے پیٹھ سے کہا کہ انہیں ٹیپ کی کاپی کی ضرورت ہے ، جس سے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے زیر سماعت معاملے کی تیاری کر سکیں ۔ اس سے پہلے عدالت نے بڑی عدالت میں معاملہ زیر سماعت رہنے تک سابق کرکٹر اور اب کمینٹیٹر سنیل گواسکر کو بورڈ کا سربراہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔