پیرس۔ سوئس ٹیم کو حال ہی میں ڈیوس کپ سیمی فائنل میں پہنچانے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر مونٹے کارلو ماسٹرس ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ دراصل فیڈرر نے گذشتہ سال بے حد خراب موسم کے بعد سال 2014 کے اپنے طے پروگرام میں مونٹے کارلو ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لینے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ لیکن اپنی ٹیم کو ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں داخل دلانے والے فیڈرر نے فی الحال اچھے فارم کی وجہ سے دو سال بعد ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی تصدیق کی ہے ۔17 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نے اتوار کو اہم ڈیوس کپ میچ میں آندرے گولوبیو پر 7-6 ، 6-2 ، 6-3 سے جیت درج کی تھی جس کے بعد سوئٹزرلینڈ نے قزاقستان پر 3-2 سے برتری بنا کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں فیڈرر اس سیزن ابھی تک اچھے فارم میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے برسبین اور انڈین ویلز کے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دبئی اوپن میں جیت درج کر گزشتہ نو ماہ میں اپنا پہلا خطاب بھی جیتا ۔