ہمیں کہیں بھی جلدی یا وقت پر پہنچنے کے لیے کہا جاتا ہے، اور ہم اکثر ایسا کرتے ہیں، لیکن ایک تحقیق نے کچھ ایسا انکشاف کیا ہے جو دیر سے آنے والوں اور وقت پر پہنچنے والے دونوں کو حیران کر سکتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہر جگہ دیر سے آتے ہیں وہ زیادہ دیر تک زندہ رہتے ہیں اور بہت زیادہ خوش مزاج بھی ہوتے ہیں۔
تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بنیادی طور پر وقت کے پابند لوگوں کی نسبت زیادہ پر سکون ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے دل کی صحت باقی افراد کی نسبت بہتر ہوتی ہے جب کہ فالج وغیرہ کا خطرہ بھی بہت کم ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ان لوگوں کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی بہت زیادہ کم ہوتے ہیں۔
ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ جو لوگ کہیں بھی دیر سے پہنچتے ہیں ان کا بلڈ پریشر زیادہ تر معتدل ہوتا ہے جب کہ دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق زندگی میں رجائیت پسندی انسان کی صحت کو بہتر بناتی ہے، اور اس کا تعلق بہتر کارکردگی اور کامیابی کے ساتھ بھی ہے۔