نیویارک: یونیسیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں ضرورت کے مطابق امداد نہ پہنچنے سے بچوں کی صحت تشویش ناک حد تک خراب ہو رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کی سب سے بھاری قیمت فلسطینی بچے ادا کررہے ہیں۔
ادارہ برائے اطال کی جانب سے کہا گیاہ ے کہ غزہ کی صورت حال عالمی برادری کے ضمیر کی آزمائش ہے۔ غزہ میں جنگ سے متاثر بچوں کے لیے فوری طور پر سنجیدہ اور ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں۔
عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے صرف ایک اسپتال میں 15 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ اسی صورت حال کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ بھی ہے۔