لکھنؤ : بخشی کا تالاب علاقے میںلوہے کے تاجر اتل کمار وشوکرما کی لاش اچرمؤ گاؤں کے ایک کمرے میں مشتبہ حالات میں ملی۔ کمرے سے غیر قانونی .315 بور کا پستول بھی ملی جس کی وجہ سے تاجر کی گردن میں گولی لگی۔ایس ایس آئی اے کے سنگھ نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں ایسا لگتا ہے کہ تاجر نے قرض سے پریشان ہو کر خود کو پستول سے گولی مار لی۔
متوفی کی بیوی پرینکا وشوکرما نے پولیس کو بتایا کہ اتل کاروبار میں مندی کی وجہ سے پریشان تھا۔ وہ پستول گھر میں اپنے پاس رکھتا تھا۔یہ واقعہ اتوار کی دوپہر 12.30 بجے پیش آیا۔ بزنس مین اتل گھر کے گراؤنڈ فلور پر تھا۔ جب کہ بیوی پرینکا اور تین بیٹیاں پہلی منزل کے کمرے میں تھیں۔ جب چھوٹی بیٹی نیچے کمرے میں پہنچی تو اس نے پاپا اتل کو چارپائی پر خون سے لت پت پڑے دیکھا اور چیخ اٹھی۔
لڑکی کی آواز سن کر پرینکا بھی وہاں پہنچ گئیں۔ اتل کی بیہٹا میں لوہے کی تھوک کی دکان ہے۔چیخ پکار سننے کے بعد پڑوسیوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس کےبعد لوگوںنے فوراً پولیس کنٹرول روم پر اطلاع دی۔
کمرے سے نہیںملا سوسائڈ نوٹ
اے سی پی نے بتایاکہ پہلی نظر میں یہ بات سامنے آئی کہ لوہا تاجر نے خودکشی کی ہے۔ فورنسک ٹیم نے جائے حادثہ سے 315 بورد کا دیسی طمنچہ بھی برآمد کیا ہے۔ انسپکٹر رانا راجیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ کنبہ سے پوچھ گچھ کےبعد لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے۔ کمرے سے کسی بھی طرح کا سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوسکے کہ خودکشی کیوں کی ہے۔
لاکھوں کے قرض اور گھریلو چپقلش سے تھے پریشان
ذرائع کے مطابق اتل کو کاروبار میں نقصان ہوگیاتھا جس کےلئے اس نے جاننےو الوں سے لاکھوں روپئے کا قرض لے رکھا تھا۔ اس کےباوجود بھی کاروبار سے اس کو فائدہ نہیں ہورہا تھا اس کا اثر اس کے کنبہ پربھی پڑنے لگا تھا جس سے گھر میںچپقلش ہونے لگی تھی۔ جاننے والوںکا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض کے بوجھ اور گھریلو پریشانی سے تنگ آکر اتل نے خودکشی کا قدم اٹھایا۔ فی الحال اس بات کی وضاحت نہیں ہوسکی ۔
پانچ سال پہلے اکلوتے بیٹے کی ہوچکی ہے موت
بتایا جارہا ہےکہ 15 سال پہلے اتل کی شادی خوشبو سے ہوئی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ قریب پانچ سال قبل تالاب میںڈوبنے سے بیٹے کی موت ہوگئی تھی۔ اتل کی ماں مینا وشوکرما اور والد اوم پرکاش وشو کرما کا کئی سال قبل انتقال ہوچکا ہے۔ اتل کی موت کےبعد گھر میں کہرام مچ گیا۔ انسپکٹر نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کےبعد ہی جانچ کی سمت طے ہوگی۔