فیروزآباد : ضلع کے تھانہ شکوہ آباد پولیس نے سنیچر کو مخبر کی اطلاع پر کار میں مسافروں کو بیٹھا کر ان کا سامان چوری کرنے والے ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
فیروزآباد شکوہآباد تھانے میں جسرانا باشندہ وندنا بیوی آلوک کمار باشندہ جسرانا نے 5 فروری کو پولیس نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ شکوہ آباد ایٹہ چوراہے سے ایک ایکو کار میں سوار ہوکر جسرانا کے لئے گئے تھے تبھی کار میں بیٹھے ڈرائیور ساتھیوں نے ان کے بیگ سے سونے کے زیورات غائب کردئیے ہیں۔
تھانہ انچارج انل کمار سنگھ نے مقدمہ درج کر ایک گاڑی ڈرائیور کی نشاندہی پر اس کی تلاش کی جارہی تھی ہفتہ کو مخبر کی اطلاع پر ایٹہ چوراہے سے ایکو میں سوار ایک جوڑے نہا اور پردیپ اور ڈرائیور سریندر باشندہ منظور گاڑی علی گڑھ کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے سونے کے زیورات اور کار کے فرضی دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں۔ کار سے 500گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے ۔پ
وچھ گچھ میں انہوں نے قبول کیا کہ انہوں نے یہ زیورات ایک خاتون کے بیگ سے چرائے گئے ہیں۔ایکو کار کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کار کو آگرہ سے چرایا ہے ۔
جس کی نمبر پلیٹ اور سبھی کاغذات فرضی ہیں۔گرفتار پردیپ نے بتایا کہ سوار بیٹھ کر کار میں موقع دیکھ کر ان کی قیمتی سامان چوری کرلیا کرتے ہیںاور ان کو اتار دیتے تھے جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوجاتے تھے۔
پولیس کے ذریعہ گرفتار تینوں افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر جیل بھیجا گیا ہے ۔