صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج، غزہ پٹی میں لڑ تو رہی ہے لیکن وہ پیشقدمی میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں اعتراف کیا جا رہا ہے کہ صیہونی فوج کا گیواتی، کمانڈو اور سیونتھ بریگيڈ، خان یونس میں سخت جنگ لڑ رہا ہے لیکن اسے کوئی پیشقدمی حاصل نہیں ہوئی ہے۔









