دنئی دہلی (بھاشا)جنرل انشورنس کارپوریشن نے نیو کلیا ئی جواب دہی قانوں کے تحت ملک میں کسی نیو کلیا ئی یکٹر کو بیمہ مہیانہیں کرایا ہے ۔پبلک سکٹر کی اس بیمہ کمپنی نے حق اطلاع قانون کے تحت یہ اطلاع مہیا کر ائی ہے ۔ماحولیاتی امور پر کام کرنے والی غیر سرکا ری تنظیم گرین پیس نے جی آئی سی سے آر ٹی آئی کے تحت یہ اطلاع معلوم کی اس قانون کے تحت کسی طرح کے حاد ثہ کے وقت بجلی گھر چلانے والی کمپنی سازوسامان فراہم کرنے والی فرب سے جزوی معاوضہ مانگ سکتی ہے
۔گرین پیس نے یہ اطلاع مانگی تھی کہ کیا کوڈن کلم کی تیسری و چوتھی اکائی کو کوئی بیمہ کور دیا گیا ہے ۔جی آئی سی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جی آئی سی نے کسی ریکٹر کو بیمہ کی پیش کش نہیں کی ہے ۔جی آئی سی نے کوڈن کلم کی تیسری و چوتھی اکائی کو کسی بیمہ کی پیش کش نہیں کی ہے ۔