فلسطین میں ماہ مبارک رمضان شروع ہوچکا ہے لیکن شدت پسند صہیونی آباد کاروں نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے رمضان کے پہلے ہی دن مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند صہیونی آبادکاروں نے رمضان المبارک کے پہلے دن مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور فلسطینی مسلمانوں کے جذبات محروح کرنے کے لیے یہودی مذہبی رسومات ادا کرنے کی ایکٹنگ کرنی شروع کردی۔
دوسری جانب رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر اسرائیلی فوج نے سیکورٹی کی سنگین صورت حال کا دعوی کرتے ہوئے مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد دگنی کردی ہے نیز خفیہ محکموں کو بھی زیادہ سے زیادہ الرٹ کردیا ہے۔
ادھرغاصب اسرائیلی حکومت کی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کل سے اب تک 25 فلسطینیوں کو اس علاقے سے صہیونی فوج نے گرفتار کیا ہے۔