پولیس نے بتایا کہ گیتا کالونی کے قریب شاستری نگر میں صبح تقریباً 5.20 بجے زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد دہلی فائر سروس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ اہلکار نے بتایا کہ مقامی پولیس کی ایک ٹیم، چار فائر ٹینڈر، ایک ایمبولینس اور ایک پی سی آر وین کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔









