فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اپنے انسٹاگرام انکشاف کیا کہ ان کا فیس بک اکاونٹ مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے معطل کر دیا ۔معتز عزیزہ نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں میٹا سے ایک نوٹیفیکشن موصول ہوا جس میں انہیں بتایا گیا کہ 15 مارچ کو ان کا فیس بک اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے۔ وہ اس کے خلاف 180 دنوں کے اندر اپیل کرسکتے ہیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا اکانٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔







