رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتےمیں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویﷺ میں آمدہوئی۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایاکہ 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار697 خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔
انتظامیہ کے مطابق مسجد نبویﷺ کےاندرونی اوربیرونی حصےمیں دنیا کے سب سے بڑے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ماہِ صیام کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی ایک لاکھ 44 ہزار بوتلیں اور 15 ہزار 243 افطاربکس تقسیم کیے گئے۔