ریاض: سعودی عرب نے فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کو امداد دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کو 40 ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں 20 ہزار فیملیز کے لیے ٹینٹ اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا فراہم کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ کئی مغربی ممالک نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی گئی ہے ۔