رائے بریلی : ضلع کے مل ایریا علاقے میں منگل کی صبح ایک مزدور کی لاش اس کی رہائش گاہ کے نزدیک مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے ۔پولیس نے ملی جانکاری کے مطابق آج صبح مل ایریا علاقے میں واقع ایک دھرم کانٹے کے نزدیک مزدور کی لاش اس کی رہائش کے باہر مشتبہ حالات میں برآمد ہونے سے ہلچل مچ گئی۔
اطلاع کے مطابق منیش سونکر(۲۴)دھرم کانٹے کے نزدیک رہتا تھا وہیں لکڑی کا کاروبار بھی کرتا تھا۔ صبح اس کی لاش گھر کے باہر ملی ہے ۔
فورا پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی شراب کا عادی تھا کن حالات میں اس کی موت ہوگئی یہ ابھی واضح نہیں ہے ۔ملی جانکاری کے مطابق کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ متوفی کے ساتھ مارپیٹ ہوئی تھی۔
پولیس نے لاش کا پنچانہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اسی کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اور آگے کی کارروائی کی جائے گی۔