جنیوا:عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے صحت عامہ کیلیے مضر کورونا وائرسزکی مختلف اقسام سارس،مرس، کوواور کورونا وائرس کی فوری اور درست اندازمیں تشخیص اور نگرانی کیلیے کووی نیٹ کے نام سے نیٹ ورک قائم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کووی نیٹ کو کوویڈ 19 سمیت کورونا جیسی دیگر وائرس کو روکنے کے لیے یہ نیٹ ورک قائم کیا ہے،
اس نیٹ ورک میں انسانوں، جانوروں اور ماحولیاتی کورونا وائرسز کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کرے گا، کووی نیٹ عالمی لیبارٹریوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جو اس وقت ڈبلیو ایچ او کے 21 ممالک کی 36 لیبارٹریوں پر مشتمل ہے۔
ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے لیبارٹریوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس جنیوا میں بلایا گیا جس کا مقصد ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کو فوری طور پر کسی بھی وائرس سے فوری طور پر آگاہ کرنے اس کی تشخیص اور کورونا وائرس سے منسلک صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے تیاری کو بڑھانا ہے۔