فلسطین کے ادارہ شماریات نے اعلان کیا ہے غزہ پٹی کے ستّر فیصد مکانات اب رہنے کے قابل نہيں ہیں۔ فلسطین کے ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت، سات اکتوبر سے اب تک اکتیس ہزار سے زیادہ عمارتوں کو منہدم کرچکی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تقریبا سترہ ہزار عمارتوں کو پوری طرح جبکہ اکتالیس ہزار سے زیادہ عمارتوں کو جزئی نقصان پہنچا ہے۔
مجموعی طور پر غزہ میں نواسی ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔فلسطین کے ادارہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ سے وابستہ ایک سو چار عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اناسی ہزار رہائشی یونٹیں پوری طرح تباہ ہوچکی ہيں اور دولاکھ نوے ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹوں کو جزئی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ مجموعی طور پر غزہ پٹی کے ستّرفیصد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔