مصر میں ایک قاری کے موبائل فون پر نماز میں قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے واقعے نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ویڈیو میں مصر کے ایک امام کو نماز کے دوران موبائل فون سے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کی لہر دوڑ گئی۔
کچھ صارفین نے امام پر فون کیساتھ کھیلنے اور توجہ ہٹانے کابھی الزام لگایا۔ جب کہ دیگرصارفین کا خیال تھا کہ اگر وہ موبائل فون سےقرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہوں تو بھی جائز نہیں ہے۔
جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ آیات کی تلاوت میں تاخیر کیوں ہوئی۔ بعض نے آگے بڑھ کر دارالافتاء کی رائے دریافت کی۔
یاد رہے کہ مصری دارالافتاء کے سکریٹری امر الاوردانی نے ویب سائٹ پر شائع ہونے والے سابقہ بیانات میں تصدیق کی تھی کہ موبائل فون سے نماز پڑھنا درست ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ امام کا فون پر نماز میں قرآن کی تلاوت کرنا درست ہے۔