طبی علاج کا دعویٰ کرنے والے اشتہارات کی اشاعت پر پتنجلی آیوروید کے خلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ عدالت نے بابا رام دیو کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت اس معاملے میں پتنجلی کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں پتنجلی کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ پتنجلی کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔ یوگا گرو بابا رام دیو سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔ اچاریہ بالکرشن بھی ان کے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بابا رام دیو کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔
عدالت نے پتنجلی اور آچاریہ بال کرشن کے عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں بابا رام دیو کی جانب سے سینئر وکیل بلویر سنگھ پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے خلاف دو مقدمات ہیں، جن کا جواب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے اہم اپ ڈیٹس یہاں پڑھیں۔