مکہ مکرمہ: ماہ رمضان میں گداگر بڑی تعداد میں سعودی عرب پہنچے ہیں جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو حراست میں لےکر تھانے منتقل کردیا۔ ان گداگروں کو قانونی سزا کے بعد واپس ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔









