مصر کی بحیرہ گورنری کے شہر دامنہور میں واقع تاریخی الحبشی مسجد کے معروف مؤذن چاچا طہٰ صنیدق کا قابل رشک حالت میں انتقال ہوگیا۔
انہوں نے نمازیوں کے لیے اعلان کیا کہ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے ، کھانا پانی چھوڑ دو اور روزہ کی نیت کر لو اور پھر مکمل خاموشی چھا گئی۔ طحہٰ صندیق بے ہوش ہو گئے۔ نمازیوں نے دیکھا تو وہ انتقال کر چکے تھے ۔
چاچا طحہٰ صنیدق کے اہلخانہ اور جاننےوالوں نےفجر کی اذان کےدوران مسجد میں انکی موت کو ایک اچھےانجام کی علامت قراردیا۔ ان کی موت کااعلان ہوا تو شہردامن ہور کی فضا سوگوار ہو گئی۔
الحبشی مسجد کے امام شیخ رمضان عبدالحفیظ نے چاچا طہٰ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاچا طہٰ صنیدق 50 سال تک تاریخی الحبشی مسجد کےمؤذن تھے۔ انہوں نے اعلان کیاکہ سحری کا وقت ختم ہو گیا اور انتقال کر گئے ، اس سے قبل ان کےبڑےبھائی چاچا اسماعیل بھی نماز جمعہ کیلیےمسجد کی صفائی اورنمازکی تیاری کےدوران انتقال کرگئے تھے۔ الحبشی مسجد کے امام نے مزید کہا کہ چچا طحہ صنیدق کی نماز جنازہ دوپہر کو الحبشی مسجد میں ادا کی گئی۔