نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی فروری کی مانیٹری پالیسی میں مسلسل ساتویں بار ریپو ریٹ کو 6.50 فیصد پر مستحکم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ آج مالی سال 2024-25 کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کی پہلی میٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میں کئی بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔
امید کی جا رہی تھی کہ آر بی آئی انتخابات سے عین قبل اپنے فیصلے سے سب کو حیران کر سکتا ہے لیکن آر بی آئی نے ساتویں بار ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ابھی ای ایم آئی پر ریلیف نہیں ملے گا۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ مالی سال 2024-25 کی پہلی آر بی آئی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں ریپو ریٹ کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے مسلسل ساتویں مانیٹری پالیسی کے لیے ریپو ریٹ کو 6.50 فیصد پر مستحکم رکھا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ہم نے فی الحال ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو موجودہ ای ایم آئی پر ریلیف نہیں ملے گا۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت مالی سال 2024-25 میں 7 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی۔ مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی حقیقی نمو 7.1 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 6.9 فیصد اور تیسری چوتھی سہ ماہی میں 7 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔