نئی دہلی، 08 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر امریکی خام تیل ہفتے کے آخر میں 0.92 فیصد گر کر 86.11 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.92 فیصد گر کر 90.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
ملک کے چار شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل رہیں۔
شہر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی…………… 94.72………………87.62
ممبئی ………104.21…………….92.15
چنئی…………100.75……..……..92.34
کولکتہ…………….103.94..…………..90.76