بنگلور: شہر بنگلور کی عیدگاہوں و مساجد میں نہایت شوخ، و جذبے کے ساتھ بے شمار فرزندان توحید نے نماز عید الفطر ادا کی۔ اس موقع پر مسلمانوں نے ملک ہند میں امن کے قیام کی دعائیں کی، فلسطین و کل عالم میں امن کے لئے دعائیں کی۔ شہر کی عبادت گاہوث میں خوشی اور روحانی جوش و خروش کا ماحول رہا۔ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر شہر میں دعاؤں اور مبارکبادوں کی گونج رہی۔









