کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں ایرانی پہلوان نے اناسی کلو گرام کی کیٹگری میں منگولیا کے حریف کو شکست دے کر ایران کے لئے تیسرا اور آخری سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
فری اسٹائل کشتی کے یہ ایشیائی مقابلے قرقیزستان میں ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں دو سونے اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ ایران کے پہلوان محمد نخودی نے اناسی کلو گرام کے مقابلوں کے فائنل میں منگولیا کے اپنے حریف کو دو کے مقابلے میں بارہ پوائنٹ سے شکست دی اور پہلے پانچ وزن کے کشتی کے مقابلوں میں ملک کے لئے سونے کا تیسرا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے قبل پینسٹھ اور ستر کلو گرام کے مقابلوں میں ایرانی پہلوان رحمان عموزاد اور امیر محمد یزدانی نے سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ ستانوے کلو گرام کے مقابلے میں محمد حسین محمدیان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔