نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ سکریٹریٹ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں یہ اطلاع دی۔
مسٹر دھنکھڑ نے کہا ’’سال 1919 کے اس افسوسناک دن کو یاد رکھنا چاہیے جدوجہد کی آزادی کے لیے انصاف کی اقدار کےتئیں ہمیں وقف ہونا چاہیے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ میں جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔