لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی قوم کی حمایت میں اس نے تل نام کے علاقے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان ٹیلی ویژن چینل ایم ٹی وی نے لبنان میں حزب اللہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی حمایت اور اس کی جرات مندانہ اور عظیم مزاحمت پر تل نعمه میں بنائی گئی دفاعی پوزیشن میں آئرن ڈوم پر ڈرون حملے کر کے اسے تباہ کر دیا۔
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں بھی صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکےاسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے سینکڑوں میزائل صہیونی قصبوں پر داغے ہیں۔