کانپور: کانپور سینٹرل اسٹیشن سے وایا اورئی ، جھانسی، اٹارسی، بھوپال ہوکر ممبئی جانےو الی سپر فاسٹ اور ایکسپریس ٹرینوں کی رفتار بڑھے گی۔ اے ڈی آر ایم انفرا نے ریلوے ٹریک کا معائنہ کرکے ٹرینوں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اب جھانسی روٹ پر ٹرینیں 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گی۔
ابھی تک اس روٹ پر قریب 100 ٹرینیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ سیتا پور ممبئی ایل ٹی ٹی سپر فاسٹ ایکسپریس 12108 ، گورکھپور -ممبئی ایل ٹی ٹی سپر فاسٹ ایکسپریس 20104 ، کشی نگر سپر فاسٹ ایکسپریس 22537 ، پشپک سپر فاسٹ ایکسپریس 12533، سینٹرل اسٹیشن سے ہوکر ممبئی جاتی ہیں۔
یہ ٹرینیں کانپور سے ہوکر بھیم سین اسٹیشن اور آگے جھانسی روٹ پر چلتی ہیں۔ اے ڈی آر ایم انفرا نے ریلوے ٹریک کا معائنہ کرکے ریلوے افسران اور انجینئروں سے بات چیت کی۔ اے سی ایم سنتوش ترپاٹھی نے بتایا کہ بھیم سین -جھانسی روٹ پر ٹرینوں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے۔ ابھی تک 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔
کل چھپرا -متھرا ایکسپریس منسوخ ، 5 ٹرینوں کے بدلے روٹ
وہیں گورکھپور -گونڈہ حلقہ میں سیلف سگنلنگ کیلئے نان انٹرلاکنگ کا کام کیاجارہاہے۔ اس کی وجہ سے 15 مارچ کو چھپرا -متھرا ایکسپریس 22531 ؍22532 منسوخ رہے گی۔ وہیں 5 ٹرینیں تبدیل شدہ روٹ سے جائیں گی۔
یہ ٹرینیں کانپور سینٹرل ہوکر اپنی منزل کیلئے روانہ ہوں گی۔ برونی نئی دہلی ایکسپریس 02563 دوشنبہ اور منگل کو چھپرا اسٹیشن سے غازی پور سٹی ، بنارس، پریاگ راج ہوکر سینٹرل اسٹیشن آئےگی۔ اتوار کو دوشنبہ کو نئی دہلی برونی ایکسپریس 02564 کانپور سینٹرل سے پریاگ راج بنارس غازی پور سٹی ہوکر چھپرا جائےگی۔
نان انٹرلاکنگ کا کام ہونے کی وجہ سے لیاگیا فیصلہ
دربھنگہ نئی دہلی ایکسپریس 02569 ؍دوشنبہ اور منگل کو چھپرا ، غازی پور سٹی، وارانسی، بنارس، پریاگ راج سے ہوکر کانپور سینٹرل آئے گی۔ اتوار اور دوشنبہ کو نئی دہلی دربھنگہ ایکسپریس 02570 کانپور سینٹرل سے پریاگ راج، بنارس، وارانسی، غازی پور سٹی ہوکر چھپرا پہنچے گی۔
دوشنبہ کو گورکھپور سابرمتی ایکسپریس 19410 گورکھپور سے بھٹنی وارانسی ، بنارس، پریاگ راج ہوکر کانپور سینٹرل پہنچے گی۔ یہ ٹرینیں اب تک کانپور سینٹرل سے وایا عیش باغ ،بارہ بنکی، گورکھپور ہوکر چھپرا جارہی تھیں۔ سینٹرل اسٹیشن سے وایا اورئی ، جھانسی ، اٹارسی بھوپال ہوکر ممبئی جانےو الی سپر فاسٹ اور ایکسپریس ٹرینوں کی رفتار بڑھے گی۔