دیوبند : دیوبند علاقہ میں گندم خرید مرکز پر گیہوں کی خریداری کا آغاز ہو گیا ہے ۔باوجود اس کے ابھی کئی علاقوں میں منڈیاں سونی پڑی ہوئی ہیں ،واضح ہو کہ اس مرتبہ ریاست اتر پردیش میں 15مارچ سے گیہوں خرید مراکز کھل گئے تھے۔
ایس ڈی ایم دیوبند انکر ورما نے بتایا کہ متعلقہ افسران کو ربیع خرید سال2024-25میں ترجیحات کی بنیاد پر دیوبند علاقہ کے لئے موصول ہدف کے بر عکس صد فیصد گیہوں خریدنے سمیت خرید مراکز احاطے کی صفائی ستھرائی کے علاوہ تمام بندو بست کو درست رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ منڈی میں گیہوں لیکر آنے والے کسانوں کو کوئی دقت نہ ہو اس کے لئے بھی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ گیہوں خریدنے کا ریٹ 2275 روپئے فی کونٹل رکھا گیا ہے ۔
انہوں نے کسانوں سے آن لائن رجسٹریشن کرانے اور سرکاری گیہوں خرید مراکز پر ہی گیہوں فروخت کرنے کی اپیل کی ۔