لکھنؤ۔29اکتوبر: مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام منعقد ہورہی ہفتہ وار دینی کلاسیز کے آخری کلاس میں مہمان مدرس کی حیثیت سے معلم اخلاق مولانا صابر علی عمرانی نے ’’ عصر حاضر میں اسلام سے متعلق نوجوانوں کی ذمہ داریاں ‘‘ کے موضوع پر عالمانہ درس دیا۔ مولانا نے دوران تقریر کہا کہ اللہ نے انسان کو احسن تقویم پر تخلیق کیا اور اسے تمام مخلوقات سے ممتاز کرتے ہوئے اشرف المخلوقات کا درجہ عنایت کیا تو آیا اتنے امتیازات اور شرف ملنے کے بعد بھی انسان کی کوئی ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ اپنے روزمرہ کے نظام الاوقات میں سے کچھ وقت دین اور احکامت الہی کی نشر و اشاعت کے لئے دے۔انسان اسلام سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور پھر اسے فرض سمجھتے ہوئے نبھانے میں کوتاہی یا تامل سے کام نہ لے ۔ اپنے سماج و معاشرہ کو سدھارنے کی کوشش کرے ،سیاسی و معاشی نظام کی بہتری کے لئے کوشش کرے ،غرباء پروری اور ؤیتیم نوازی کے سلسلے میں مناسب اقدامات کرے اسی وقت وہ اشرف المخلوق ہے ورنہ قرآن کی نگاہ میں اسکا مرتبہ جانوروں سے بھی بد تر ہے۔ ‘‘دوسرے پیریڈ میںمستقل مدرس کی حیثیت سے مولانا اصطفیٰ رضا نے اپنے مستقل موضوع ’’ معارف اسلامی اور فقہ و عقائد ‘‘ کے موضوع پردرس دیا ۔کلاس کے بعد نوجوانوں نے درس سے متعلق اور اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ سوالات بھی کئے ۔واضح رہے کہ اس آخری کلاس کے بعد آج یعنی منگل کے دن ہی نماز مغربین کے بعد رات میں آٹھ بجے ان کلاسیز کے امتحانات ہوں گے لہذا تمام طلباء پابندیٔ وقت کے ساتھ کلاس میں آکر امتحانات میں شریک ہوں۔