بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے فلم انڈسٹری میں پائے جانے والی اقربا پروری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کردیا۔ان دنوں ودیا بالن اپنی نئی فلم ’دو اور دو پیار‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اسی دوران انہوں نے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پر کھل کر بات کی۔









