بیجنگ:چین نے شام میں اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل نے شام کی سرزمین پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر چین کو گہری تشویش لاحق ہے، اس طرح کی کارروائیاں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے موجودہ تنازعے کے اثرات مسلسل دوسرے ممالک پرمرتب ہورہے ہیں، تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔