مرکزی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں پانچ افراد شہید اور تیس زخمی ہوئے ہيں-
ارنا نے الجزیرہ ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مرکزی غزہ کے عربستانی محلے ميں ایک رہائشی مکان پر غاصب صیہونی فوج نے بمباری کی –
اس بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں دو بچے بھی ہیں-ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے رفح کے یبنا کیمپ میں برہوم فیملی کے گھر پر بھی بمباری کی ہے-
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی شہداء کی تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات اکتوبر دوہزارتیئس سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک چونتیس ہزار تین سو چھپن فلسطینی شہید ہوچکے ہيں-
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکیاون فلسطینی شہریوں کو شہید اور پچھتر دیگر کو زخمی کیا ہے ۔