کانپور: شدیدگرمی میں اسپیشل ٹرینیں ۱۳-۱۳ گھنٹے تاخیر سے چل کر مسافروں کو بے چین کررہی ہیں،کئی مسافروں کے ضرروی کام اٹک رہے ہیں، مقررہ وقت سے ایک دن بعد مسافر اپنے مقام پر پہنچ پارہے ہیں ،
مسافر ریلوے کو ٹوئٹ کرکے اپنی پریشانیاں بتارہے ہیں، ۰۳۴۱۰کھاتی پورا مالدہ ٹاؤن اسپیشل ۱۳ گھنٹے، ۰۱۴۰۱پنے گورکھپور اسپیشل ٹرین پانچ گھنٹے و ۰۳۶۳۶آنند وہار گیا اسپیشل ٹرین ۶ گھنٹے لیٹ ہے۔کل ۱۱؍اسپیشل ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں، ایک ہفتہ سے لمبے روٹ کی زیادہ تر ٹرینیں تاخیر کی سارے ریکارڈ توڑ رہی ہیں جومسافروں پر بھاری پڑرہی ہیں۔
تاخیر ٹرینوں کے سینٹرل اسٹیشن پر پہنچنے پر مسافرافسران کو اپنے مسائل بتاکر ناراضگی ظاہر کررہے ہیں،مسافروںکاکہنا ہے کہ آؤٹر سے ایک کلومیٹر پہلے ٹرینیں آدھا گھنٹہ سے زیادہ وقت تک کھڑی رہتی ہیں اس گرمی میں مسافر پینے کے پانی کیلئے پریشان ہوجاتے ہیں،کوئی کام کے سلسلہ میں سفر کررہا ہے تووہ دوسرے دن پہنچ رہا ہے۔
۰۱۱۴۴گورکھپورسی ایس ایم ٹی اسپیشل ٹرین ۱۳ گھنٹے سے زیادہ لیٹ چل رہی ہے وہیں ۰۴۰۳۷نئی دہلی شہر راستہ اسپیشل سات گھنٹے ، ۰۴۰۵۱نئی دہلی دربھنگہ اسپیشل ٹرین ۱۲ گھنٹے ،۰۹۰۴۳ممبئی برونی اسپیشل ٹرین پانچ گھنٹے ،۰۹۴۷۸پٹنہ نئی دہلی اسپیشل ٹرین پونے پانچ گھنٹے ،۰۳۴۸۳ بھاگلپور نئی دہلی اسپیشل ٹرین ۳گھنٹے ،۰۲۵۶۳برونی نئی دہلی اسپیشل ٹرین ۳ گھنٹے اور ۰۲۵۷۵حیدر آباد گورکھپور اسپیشل ٹرین دوگھنٹے تاخیر سے چل رہی ہے، ان اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ روٹین کی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں، مسافروں کا کہنا ہے کہ اس گرمی میں بغیر نہائے لوگ ۳،۴ دن مسلسل سفر کررہے ہیں۔
اس پر پینے کا پانی بھی نہیں مل پارہاہے، سفر کرتے کرتے جسم سے بدبو آنے لگی ہے ،جنرل کوچوں کے مسافر پریشان ہوکر اے سی کوچوں میں چادر بچھاکر سفر کررہے ہیں اس شدید گرمی میں اسپیشل ٹرینوں کی ۱۳-۱۳ گھنٹے تاخیر سے چلنا مسافروںکو پریشان کررہا ہے۔کئی مسافروں کے ضروری کام اٹک رہے ہیں،مقررہ وقت سے ایک دن بعد مسافر اپنی منزل پر پہنچ پارہے ہیں۔