اوسلو:پورے دن مسلسل کام کرنے والوں کے حوالے سے طبی ماہرین نے تحقیق کی ہے، جس سے واضح ہوا ہے کہ انسان پورے دن کام کرنے جہاں تھک جاتا ہے وہیں اس کو یہ فائدہ حاصل ہےکہ دماغی بیماری سے دور رہتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں کی گئی تحقیق میں محققین نے 305 مختلف پیشوں سےتعلق رکھنےوالے7 ہزار افرادکاجائزہ لیا، جس سے پتہ چلا کہ ذہنی طور پر سخت ملازمت ڈیمنشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتی ہے، کام کی جگہ پر دماغ پر جتنا زیادہ دباؤ پڑے گا، زندگی میں سوچنے اور یادداشت کے مسائل کا اتنا ہی کم امکان ہوگا۔
محققین نے مزید بتایا کہ ایسی ملازمتیں جو دماغ کو متحرک کرتی ہیں لیکن بار بار نہیں ہوتیں دماغ کے لیے اچھی ہوتی ہیں جبکہ صفائی کا کام کرنے والے افراد میں اس عارضے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے،جن لوگوں کی ملازمتیں ذہنی طور پر کم تھیں، یعنی دماغ کا استعمال کم کرنا پڑتا ہے، ان میں ہلکی علمی خرابی کا امکان 42 فیصد زیادہ تھا، جن لوگوں کے پاس ایسی ملازمت تھی جس کے لیے زیادہ ذہنی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی تھی ان میں ان مسائل کا سامنا کرنے کا امکان 27 فی صد زیادہ تھا۔