حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مزاحمت کے خلاف صیہونی حکومت کی کسی بھی کارروائی کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان غزہ کی مدد و حمایت کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور یہ حمایت موجودہ حالات میں اور مستقبل میں بھی فلسطین اور لبنان میں صیہونی دشمن کے جنگی منصوبوں کے سامنے رکاوٹ بنی رہے گی-









