شہزادی کیٹ مڈلٹن ملکہ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔ شاہی مبصر فل ڈیمپیئر کا خیال ہے کہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر کی طرح کیٹ مڈلٹن بھی کوئین کنسورٹ بننے کے بعد اپنی بہن پیپا مڈلٹن کو شاہی ٹائٹل دے سکتی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پیپا مڈلٹن کو’لیڈی ان ویٹنگ‘ یا ’کمپینین‘ جیسا شاہی ٹائٹل مل سکتا ہے۔
فل ڈیمپیئر نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے شاہی ٹائٹلز کے لیے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جس پر اس وقت کی ملکہ بھروسہ کرسکے اور کیٹ مڈلٹن کے لیے ان کی بہن سے زیادہ قابلِ بھروسہ شخص کون ہوسکتا ہے؟
اُنہوں نے کہا کہ پیپا مڈلٹن کی زیادہ دلچسپی کاروبار کی طرف ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ کیٹ مڈلٹن کے ملکہ بننے پر جب ضرورت پڑی تو اُنہیں اس کردار کو نبھا کر خوشی ہوگی۔
فل ڈیمپیئر نے مزید کہا کہ پیپا مڈلٹن کے لیے اس کردار کی ادائیگی زیادہ مشکل بھی نہیں ہوگی کیونکہ یہ ان کے لیے بالکل ’پارٹ ٹائم جاب‘ جیسا ہوگا۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ کیٹ مڈلٹن کی بہن پیپا مڈلٹن ایک دہائی سے زائد عرصے سے تمام شاہی اصولوں کی پابندی کر رہی ہیں حالانکہ شاہی اصولوں کی پابندی کرنا ان پر لازم بھی نہیں ہے۔