امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی پر رات گئے سیکڑوں پولیس افسروں نے محاصرے میں لے کر حملہ کردیا ہے- میڈيا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی پر رات گئے سیکڑوں پولیس افسروں نے محاصرے میں لے کر حملہ کردیا تاکہ غزہ کی حمایت میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلبا کے احتجاج کو سرکوب کردیں کہ جو ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں
سیکڑوں پولیس افسر کہ جو کولمبیا یونیورسٹی کو محاصرے میں لئے ہيں وہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اسٹریٹجک ریسپانس ٹیم کے ممبر ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے اب تک فلسطین کے حامی درجنوں طلبا کو کولمبیا یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا ہے-
نیویارک پولیس طلبا کے دھرنے کو ختم کرنے کی غرض سے اس وقت یونیورسٹی کی اس عمارت میں داخل ہوگئی ہے جسے فلسطین کےحامی طلبا نے اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے تاکہ یونیورسٹی کے حکام سے اپنے مطالبات منوا سکیں-