ممبئی(وارتا)بالی ووڈکے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے بھی اب کرن جوہر کی فلم شدھی میں کام کر نے سے انکار کردیا ہے۔ کرن جوہر ریتک روشن کولیکر شدھی فلم بنانے والے تھے لیکن ریتک روشن نے اب یہ فلم چھوڑدی ہے۔ کرن جوہر پہلے اس فلم کو اس سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کرناچاہتے تھے لیکن یہ ممکن نہیں ہوپائے گا۔کرن اب شدھی کوآئندہ سال کرسمس پر ریلیز کرناچاہتے ہیں۔بتایاجاتا ہیکہ کرن جوہر نے عامرخان کو شدھی کی اسکرپٹ پڑھنے کودی تھی لیکن عامرکو فلم کی اسکرپٹ پسند نہیں آئی اورانھوںنے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے حالانکہ اس بارے میںابھی باقاعدہ طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔واضح رہے کہ شدھی کی ہدایت کاری کرن ملہوترا کرنے والے ہیں اس فلم کیلئے پہلے ریتک روشن کے اپوزٹ کرینہ کپور کا انتخاب کیاگیاتھا۔کرینہ کپور نے شدھی میں کام کرنے سے منع کردیا ہے ۔