کانپور: کانپور شہر کے سکینڈری اسکولوںمیں پڑھائی میں کمزور طلبا کیلئے الگ سے ایک گھنٹہ کے کلاس چلیں گے،کمزور طلبا کی معلومات کیلئے سہ ماہی ٹیسٹ کو بنیاد بنایا جائے گا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے سبھی اسکولوںکو احکام جاری کردیا گیا ہےکہ جولائی مہینے سے یہ اسکیم شروع ہوگی۔پہلے دور میں اہم مضامین کے درجات چلائے جانے کی اسکیم ہے،
اس کے بعد دیگر مضامین کو بڑھایا جائے گا،خاص طور سے بورڈ امتحانات کا نتیجہ بہتر کئے جانے کی یہ کوشش ہے۔بورڈ کی جانب سے اس بار اسکولوںمیں سہ ماہی ٹیسٹ کرائے جانے کی ہدایت اسکولوںکو دی گئی ہے۔
ٹیسٹ میں مضمون وار کمزور ملے طلبا کو ان درجات میں جوڑاجائے گا،اضافی کلاسیز کیلئے اسکولوںمیں اساتذہ کا ٹائم ٹیبل تیار کیا جائے گا۔
اضافی کلاسیز کیلئے ۸۰بچوں کے بیچ کی تیاری کی جائے گی۔ضلع انسپکٹر آف اسکول ارون کمار نے کہاکہ اضافی کلاسیز ضلع کے امتحانی نتائج بہتر کئے جانے کیلئے چلائے جائیں گے،محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع کے سبھی ۲۱سرکاری اسکولوںمیں اس حکم پر سختی سے عمل کئے جانے کاحکم دیاگیاہے۔
اس اسکیم کی ہرمہینے محکمہ کی جانب سے جائزہ بھی لیاجائے گا۔محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے اسکولوںکا معائنہ بھی کیاجائے گا چلائی جانے والے کلاسیز کی رینکنگ بھی تیار کی جائےگی،
حکومت کی جانب سے شہر کے سکینڈری اسکولوںمیں پڑھائی میں کمزور طلبا کیلئے الگ سے ایک گھنٹے کے درجات سرکاری اسکولوںمیں چلائے جائیں گے۔