کانپور: آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر جمعرات کو مکا سے لدا ٹرک بہار سے ہریانہ جارہاتھا، ٹھٹھیا تھانہ علاقہ کے ہولے پور گاؤں کے پاس گاڑی کو اوورٹیک کرتے وقت ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گیا،جس سے سڑک پر مکا کے کٹے پھیل گئے،
اسی دوران پیچھے سے بہار سے سواری لے کر دہلی جارہی تیز رفتار بس سڑک پر پھیلے مکا کے کٹے پر چڑھ گئی اور بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثہ میں بس سوار ۲۹لوگ زخمی ہوگئے،اطلاع پر پہنچی پولیس ویوپی ڈا ملازمین نے زخمیوںکو میڈیکل کالج میں بھرتی کرایا،وہاں دولوگوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ حادثہ میں ۲۷لوگ زخمی ہوگئے۔
حادثہ میں گوپال گنج کے کٹیاتھانہ علاقہ کے بکر پان گاؤں کے رہنے والے پرانشو (۱۵)، گوپال پور گاؤں کے رہنے والے چندریکا رائے (۴۰)،مجھریا گاؤں کے رہنے والے مرار (۲۴)، پچلوری گاؤں کے رہنے والے ونود کمار (۳۸)، مہاویر (۲۰)، بشنوپورا گاؤں کے رہنے والے انیرودھ کمار (۲۴)،بھوپت پور گاؤں کے رہنے والے پرکاش رائے(۳۶)، آشارام گاؤں کے رہنے والے امن پانڈے(۲۵) نوادہ پپرولی گاؤں کے رہنے والے رمیش چندر (۳۷)،ہتھوا گاؤں کے رہنے والے گوٹن (۳۵)،گوپال پور گاؤں کے رہنے والے ونود کمار (۲۵)،پھلوریا تھانہ علاقہ کے بنیا ساپڑ گاؤں کے رہنے والے اپیندر کمار(۳۷)، امریندر سنگھ (۳۲)، رونہی گاؤں کے رہنے والے جمال احمد (۱۹)، بتھوا بازار گاؤں کے رہنے والے اشرف علی (۲۵)،بھورے گاؤں کے رہنے والے شبھم سنگھ (۲۱)،وہیں کشی نگر ضلع کے سیوہری تھانہ علاقہ کے اودان ٹولہ گاؤں کی رہنے والی ببتا دیوی(۳۵)،کملیش (۴۰)، میراگنج تھانہ علاقہ کے راجہ پور گاؤں کے رہنے والے آصف احمد (۱۸)،ساحل انصاری(۱۸)، پٹریا تھانہ علاقہ کے کوئلہ پورواگاؤں کے رہنے والے منیم (۴۰)،گورکھپور کے کیمپری تھانہ علاقہ کے راسو پور گاؤں کے رہنے والے سگریوکمار (۳۵)، کمپیئر گنج تھانہ علاقہ کے شکور خیر گاؤں کے رہنے والے کنہیالال (۱۸)، روہتک کے دھمڑ گاؤں کی رہنے والی پوجا (۳۲)،یشپال (۴۰)،مانج پور آرا کے سنہا گاؤں کے رہنے والے چندن سنگھ (۴۰)، متھلیش دیوی (۳۵) زخمی ہوگئے ہیں، سنگین حالت ہونے پر چار مریضوں کو کانپور کیلئے ریفر کیاگیاہے۔