اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کی میزائل طاقت اور عسکری صلاحیت کو ناقابل مذاکرات قرار دیا۔ جمعرات کے روز صدر ایران نے صوبے قم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقدس شہر قم میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے تاکیدا یہ فرمایا ہے کہ ملک کی فوجی صلاحیتوں اور نظام اسلامی کی طاقت و توانائی کا مظہر سمجھے جانے والے عناصر کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے مذاکرات یا سمجھوتے کا امکان نہیں ہے۔









