شرد پوار نے کہا کہ عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور 4 جون کو جاری ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں یہ نظر بھی آ جائے گا – نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں ہونے والی ووٹنگ نے مودی کو بے چین کر دیا ہے۔ اسی لیے اب انہوں نے اپنی تقریروں میں مسلم کمیونٹی کا کھل کر ذکر کرنا شروع کر دیا ہے۔ شرد پوار ستارا ضلع میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔









